یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںڈاکٹر دولت بلوچ ایک سال سے لاپتہ ہیں انہیں بازیاب کیا جائے:...

ڈاکٹر دولت بلوچ ایک سال سے لاپتہ ہیں انہیں بازیاب کیا جائے: اہلخانہ کی اپیل

کیچ( ہمگام نیوز ) تربت گرکوپ کے رہائشی ڈاکٹر دولت بلوچ ولد واحد بخش بلوچ کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ دولت ایک سال کے عرصے سے لاپتہ ہیں، ان کو بازیاب کیا جائے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر دولت بلوچ کو 1 نومبر 2018 کو ریاستی فورسز نے کوئٹہ سے گھر جاتے ہوئے راستہ پر اتار کر لاپتہ کیا تھا۔ ایک سال گزرنے کے باوجود وہ ریاستی عقوبت خانوں میں بند بے گناہ تشدد کا شکار ہے۔

ڈاکٹر دولت بلوچ کوئٹہ میں زیر تعلیم تھا، والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم سے کچھ دن کی رخصتی لیکر بیمار والدہ کی عیادت کرنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اس کو گاڑی سے اتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جو ایک سال پورا ہونے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکا۔

لاپتہ ڈاکٹر دولت بلوچ کے والدین پچھلے ایک سال سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے منعقدہ کیمپ سمیت دیگر تمام دسترس میں موجوداداروں کے چکر لگا چکے ہیں مگر ڈاکٹر دولت بلوچ ابھی تک بازیاب نہ ہو سکا۔

ان کی فیملی نے اپیل کی ہے کہ ان کے پیارے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز