پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںڈاکٹر علی جان کی ہلاکت سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں: بی...

ڈاکٹر علی جان کی ہلاکت سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں: بی این اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ڈاکٹر علی جان کو  ہلاک اور ایک بلوچ خاتون کو زخمی کرنے کی تردید کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں بی این اے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ حملہ بھتہ خوری اور زاتی دشمنی کی بنا پر تنظیم سے نکالے گئے شخص انور عرف چاکر کولوائی نے بھتہ خوری، زاتی دشمنی اور تنظیم کو بدنام کرنے کیلئے سرِ انجام دیا ہے لہٰذا اس حملے میں بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی جب بھی کوئی کارروائی کرتی ہے تو تنظیم کا اپنا آفیشل چینل پیج موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز