یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر خواتین کی جدوجھد کی حمایت کا اعلان...

ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر خواتین کی جدوجھد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ترک وومن سنٹر آف ایران

زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ “ترک وومن سینٹر آف ایران” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے بلوچستان کی تمام خواتین کی جدو جہد کی حمایت کرتے ہیں جو کہ اپنے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہماری تنظیم بانک کریمہ بلوچ جیسی بہادر خاتون کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، جنہوں نے اپنے حق کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔
انہوں نے مزید بیان میں کہا بانک مہرنگ بلوچ اور دیگر بلوچ خواتین کی جدو جہد قابل ستائش ہے جو کہ پاکستان کے ہاتھوں جبری گمشدگی اور دیگر مظالم کے خلاف اپنوں کے حق کے سرگرم عمل۔ ہیں ۔
ہماری یہ خواتین کی تنظیم مہرنگ بلوچ اور ان ساتھ جدوجھد کرنے والے دیگر خواتین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔

بیان میں کہ کریمہ اور مہرنگ کی زندگی کے ایک حصے اور بلوچ قوم کے حقوق کے حوالے سے ان کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے دنیا کی خواتین کے روشن اور بہتر مستقبل کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

اس بیان کا ایک حصہ درج ذیل ہے:

“ہم آذربائیجان (ایرانی زیر قبضہ) کے ترک خواتین کے مرکز” میں ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی قیادت میں پاکستان میں بلوچ خواتین کی جدوجہد کے لیے اپنی یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں خواتین کو اب بھی امتیازی سلوک، عدم مساوات اور تشدد کا سامنا ہے، بلوچ خواتین کی جدوجہد مزاحمت اور جبر کے خلاف کھڑی ہونے کی علامت ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں بلوچ خواتین کی جدوجہد انسانی حقوق، صنفی مساوات اور بنیادی آزادیوں کے حصول کے لیے خواتین کی عالمی تحریک کا حصہ ہے۔ یہ جدوجہد مظلوم اور محروم خواتین کی آواز ہیں جو اپنے حقوق اور آنے والی نسلوں کے روشن اور منصفانہ مستقبل کے لیے لڑ رہی ہیں۔
حقوق اور انصاف کے حصول کے لیے اپنے اسی طرح کے تجربات اور جدوجہد پر غور کرتے ہوئے، ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ بلوچ خواتین کی جدوجہد کتنی اہم اور ضروری ہے۔ ہم اپنی بلوچ بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انسانی حقوق اور وقار کے حصول کے لیے ان کی بہادرانہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ مختلف نسلوں اور قومیتوں کی خواتین کے درمیان یکجہتی سے پوری دنیا میں انصاف اور مساوات کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔ اسی لیے آج ہم پاکستان میں بلوچ خواتین کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر اعلان کرتے ہیں کہ ان کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ
دنیا کی تمام خواتین کے لیے ایک روشن اور بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ خواتین کی جدوجھد جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز