دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںڈیتھ اسکواڈ کے 5 اہلکاروں ہلاک کیا،،کمانڈر سلام کوخراج عقیدت پیش .بی...

ڈیتھ اسکواڈ کے 5 اہلکاروں ہلاک کیا،،کمانڈر سلام کوخراج عقیدت پیش .بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ڈیتھ اسکواڈ کے 5اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلو چ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں بی ایل ایف کا آپریشنل کمانڈ ر سلام بلوچ بہادری سے لڑتے ہوئے سرزمین کے دفاع میں شہید ہوئے ۔ان کی بہادری اور قومی خدمات پر شہید کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔گہرام بلوچ نے کہا کہ کل علی حیدر کے زیر دست خفیہ ادارے و نیشنل پارٹی کے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے مشکے میں کپور کے مقام پرہمارے سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جس سے جھڑپ شروع ہوئی ۔ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی مدد کیلئے فورسز بھی پہنچ گئی ۔سرمچاروں نے بہادری سے فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے حملے کو پسپا کر کے پانچ کارندوں کو ہلاک کیا جو علی حیدر ڈیتھ اسکواڈ کے اہم رکن تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے تمام اسلحہ ،سازوسامان قبضے میں لے لئے ۔اس ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی تشکیل اسی سال وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک میٹنگ میں ہوئی تھی جس سے تمام ثبوت وشواہد تنظیم کے پا س موجود ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ 5جون کو مشکے میں اسحاق نامی ریاستی مخبر کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔بلوچ قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان عناصر سے دور رہیں ۔خفیہ ادارے کے ایجنٹ ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان و فورسز کو سرمچار کسی بھی وقت کہیں بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز