ڈیرہ اسماعیل خان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعرات کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں فوجی چوکی پر حملے کا واقعہ پیش آیا ـ
واقعہ لونی گاؤں میں پیش آیا جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ
واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ـ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب تک میڈیا کو اس حملے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ـ