ڈیرہ اللہ یار ،ہوشاپ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ڈیرہ اللہ یار میں پرانی چونگی کے قریب واقع آٹوز کی ایک دکان پر اتوار کے روز بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے اور مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر چکی ہیں۔
علاوہ ازیں کیچ ھوشاب تَل میں واقع فوجی چوکی پر مسلح افراد نے پانچ بجے کے قریب دو اطراف سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصانات سے دو چار کردیا ۔


