یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںڈیرہ اللہ یار: دھماکہ سے 12 انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ

ڈیرہ اللہ یار: دھماکہ سے 12 انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ

جعفرآباد(ہمگام نیوز)ڈیرہ اللہ یار کے قریب نا معلوم افراد نے 12انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا،زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے سے پائپ لائن کا ٹکڑا تباہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ خان گڑہ جمالی کے مقام پر نا معلوم افراد نے 12انچ قطر کی متبادل گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا،زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔دھماکے سے گیس پائپ لائن کا پانچ فٹ ٹکڑا تباہ ہوگیا۔جبکہ دھماکے کے بعد ڈیرہ اللہ ےار پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز