بدھ, جون 26, 2024
ہومخبریںڈیرہ اللہ یار میں غیرت کے نام پر خاتون اور شخص قتل

ڈیرہ اللہ یار میں غیرت کے نام پر خاتون اور شخص قتل

ڈیرہ اللہ یار(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب مبینہ کاروکاری کے الزام میں ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون اور مرد کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گورمانی کوٹ کے مقام پر مبینہ کاروکاری کے الزام میں ملزم نے خاتون محمودہ اور نوجوان ساجد علی کو فاہرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار غلام قادر رند نے ٹیم اہلکاروں کے ہمراہ جاے وقوع پر پہنچ کر دہرے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز