ڈیرہ بگٹی(ھمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کی سرحد پر واقع ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ریخو جنترو میں پرانی رنجش کی بنا پر فائرنگ کے باعث شمبانی بگٹی قبائل سے تعلق رکھنے والے دو افراد قتل کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبہ پنجاب سے متصل ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ریخو جنترو میں پرانی دشمنی کے باعث شمبانی بگٹی قبائل کے دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے قتل کئے گئے افراد کی شناخت میرحسن ولد مانجھی شمبانی اور محمد حسن عرف مٹھو ولد جاڑا شمبانی کے ناموں سے کی گئی۔


