سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی، ریاستی حمایت یافتہ وڑیروں کے قافلے پر حملہ،گارڈ سمیت تین...

ڈیرہ بگٹی، ریاستی حمایت یافتہ وڑیروں کے قافلے پر حملہ،گارڈ سمیت تین ہلاک، پانچ زخمی

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) قومی غدّار سرفراز بگٹی کے دستِ راست دو ریاستی حمایت یافتہ وڑیروں پر مسلح افراد کے حملے اور اسکی مدد کو آنے والی گاڈی کو حادثے میں 3 افراد ہلاک،پانچ زخمی۔

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے جن کے مقام پر قومی غدار سرفراز بگٹی کے دستِ راست و ریاستی حمایت یافتہ وڑیرہ محمد بخش موندرانی اور وڑیرہ جلال خان کلپر کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں وڑیروں کا ایک گارڈ ہلاک ہوگیا جب کہ انکی مدد کو آنے والے گاڈی بھی تیز رفتار کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس سے مزید دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دونوں واقعات میں پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز