شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی، گاڑی پر فائرنگ سے ایک سپاہی جانبحق 5 افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی، گاڑی پر فائرنگ سے ایک سپاہی جانبحق 5 افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز سپاہی جاں بحق جبکہ قبائلی رہنما عطاءاللہ سمیت 5افرادزخمی ہوگئے ۔
ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے 12 نمبر شاخ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قبائلی رہنما میر عطاءاللہ کلپر کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر لیویز اہلکار سلیم جان جانبحق جبکہ میر عطاء اللہ کلپر، ذکاءاللہ کلپر، حاجی عبدالغنی ،جمعہ خان اور فتح محمد زخمی ہو گئے ـ
واقعہ کے بعد فورسز نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز