یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںڈیرہ بگٹی:ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

ڈیرہ بگٹی:ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

ڈیرہ بگٹی( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے گنڈوئی سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے
تاہم ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے.
یاد رہے بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء بلوچوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے کئی ایسی بھی لاشیں ملی ہیں جو ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے ایدھی والوں کی طرف سے لاوارث دفنائے جا چکے ہیں حال ہی میں ایدھی والوں کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے دشت میں دس سے زائد ناقابل شناخت لاشیں دفنائے گئے تھے،
2013 کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار توتک میں 160 لاشیں اجتماعی طور پر دفنائے تھے جو بری طرح مسخ ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہو سکے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز