دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی:بیکڑ میں بارودی سرنگ دھماکہ زارخان مری شدید زخمی ناصر مری...

ڈیرہ بگٹی:بیکڑ میں بارودی سرنگ دھماکہ زارخان مری شدید زخمی ناصر مری ہلاک

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی پیھلاوغ، کے رہائشی زرخان مری اور اس کے سگے بھائی ناصر خان مری اپنے زاتی سواری میں بیکڑ کے راستے جیٹا لیویز کیمپ کی جانب جارہے تھے،کہ راستے میں ان کی سواری کی ٹائر باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں زرخان مری زخمی ہوگئے،اور ان کے بھائی ناصر مری شدیدزخموں اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق یہ خونی واقعہ بیکڑ میں رونما ہوا ،یہ وہ علاقہ ہے جہاں پاکستانی فوج کی سرپرستی و کمک میں سرفراز بگٹی کے بھائی جیٹا بگٹی نے لیویز کے نام پر ڈیتھ اسکواڈ کے چار کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔ان تمام کیمپس کو پاکستانی فوج کی جانب سے مکمل زمینی، فضائی ومالی کمک و تعفظ حاصل ہے۔ بیکڑ کے اس حدود میں جیٹا بگٹی اور پاکستان کے قابض فوج نے بلوچ مزاحمتکاروں کے حملوں سے بچنے کی پیش نظر ہر بیشتر علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہے، جسکی زد میں اکثرو بیشتر عام سویلین آتے ہیں ، یاد رہے ڈیرہ بگٹی کے بیکڑ علاقے میں سرفرازبگٹی کے بھائی جیٹا بگٹی نے لیویز کے نام پر مسلح افراد کے اپنے چار کیمپ قائم کر رکھے ہیں،جہاں روز ایسے خونی واقعات ہوتے رہتے ہیں،جس میں اکثر مری ،بگٹی بلوچوں کے معصوم بچے،عورتیں اور مال مویشی ان کا نشانہ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز