یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی:زین کوہ میں فوج کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے...

ڈیرہ بگٹی:زین کوہ میں فوج کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا کر4اہلکارہلاک2زخمی کیئے:BRA

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیاکو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ہفت ولی دربار کے مقام پر فوجی آپریشن کے لئے پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور جبکہ پاکستانی فورسز کی ایک پک اپ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں کی پاکستانی فورسز پر کئی مقامات پر حملوں کے بعد پاکستانی فوج کو علاقے میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر یہ واضع کرتے ہیں کہ عام آبادیوں کے دفاع کے لئے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار فورسز پر اپنے حملے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز