یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی آپریشن؛ 5 شہید،متعدد لاپتہ،موبائل سروس معطل

ڈیرہ بگٹی آپریشن؛ 5 شہید،متعدد لاپتہ،موبائل سروس معطل

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی اور اوچ سمیت محلقہ علاقوں میں گزشتہ شب سے پاکستانی فورسز، ایجنسیوں اور اسکے مقامی کارندوں کی جانب سے بربریت گزشتہ رات گئے سے جاری ہے۔

آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں عادل خان کالونی، آسریلی، سنہری مٹ، سردار پٹی، گنڑوئی، بشک، ڈام، لاگھر داون، محمد کالونی اور زین کوہ شامل ہیں۔

پاکستان آرمی نے زمینی و فضائی آپریشن کرتے ہوئے مقامی آبادی پر بمباری کی اور اہلکار گھروں میں گھس گئے جہاں خواتین و بچوں پر تشدد کیا گیا۔

پاکستانی فورسز اور مقامی کارندوں نے عام مقامی آبادیوں میں گھس کر گھروں میں لوٹ ماری کررہے ہیں اور متعدد گھروں کو بھی نزرآتش کردیا ہے۔

سوئی کے مختلف مقامات پر بلوچ سرمچاروں اور قابض فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جہاں ایک ہیلی کاپٹر سمیت فورسز کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

مقامی آبادیوں پر بمباری کے دوران پانچ معصوم افراد بھی شہید ہوچکے ہیں تاہم انکی شناخت تاحال سامنے نا آسکی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی فورسز نے اپنے مظالم کو وسیع پیمانے پر جاری اور عام آبادی کیخلاف جاری مظالم سے نقصان کو چھپانے کیلئے ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں موبائل فون سروسز مکمل طور معطل کردی ہیں جس سے نقصان کے تعین میں مشکلات آرہی ہیں۔

مختلف مقامات سے جبراً لاپتہ ہونے والے 8 بلوچ فرزندوں کی شناخت سامنے آئی ہے جن میں نوجوان شاعر عزیز بگٹی اسکا بھائی سلیمان بگٹی ولدیت بری بگٹی،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں ملازم حاجی میان خان ولد صالح بگٹی،علی بخش ولد علی خان بگٹی،دو بھائیاں لوٹا بگٹی و دین محمد بگٹی ولدیت جوانسال بگٹی، شریف ولد غوث بخش بگٹی اور فاروق ولد براہیم بگٹی شامل ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے وسیع پہاڑی علاقوں میں تین گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فضائی گشت اعلی صبح سے آخری اطلاعات تک جاری تھی۔

بی آر پی کے مرکزی ترجمان شیرمحمدبگٹی نے کٹھ پتلی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے بیانات رد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) میں کہا ہے کہ ان کے آقاؤں کے حوالے کیے گئے اسکرپٹ کے سوا کچھ نہیں۔

شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ انہوں نے میڈیا کو جو کچھ بتایا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ بگٹی میں سول آبادی پر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری رکھنے کے بہانے اسے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جو اسکرپٹ میڈیا کے سامنے لائے ہیں اس کا مقصد نہ صرف حقیقت پر پردہ ڈالنا ہے بلکہ ڈیرہ بگٹی میں شہری آبادی پر ہونے والی بربریت کو جواز فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز