سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی اور خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں...

ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) خضدار کے علاقے وڈھ کے مقام گاسلیٹی کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

وڈھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے۔جاں بحق ہونے والے شخص کا نام محمد علی بتایا جا رہا ہے ۔

دریں اثناء بلوچستان بھر کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 زین لوٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہونے کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

زین لوٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے چالیس سالہ خاتون جان بحق ہوگئیں شدید بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر جاوید نے نوٹس جاری کرکے برساتی نالوں کے قریب آبادی کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب بمبور رائفلز ڈیرہ بگٹی نے کچے مکانات کے مکینوں کو خیموں کی فراہمی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز