ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے لنجو میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو کارندے موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی شناخت وشو ولد والاری بگٹی اور زاہد ولد پیارا بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مزکورہ کارندے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں سرگرم ڈیتھ سکواڈ کے اہم کارندے تھے تو جبری گمشدگیوں میں ریاستی معاونت، سوئی کشمور شاہرہ پر چوری، ڈکیتیوں سمیت قتل و غارت گری میں ملوث تھے۔
اس کے علاقے مزکورہ گروہ عام لوگوں کے زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث تھے۔


