کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا کے نماہندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ٹوبہ کے مقام پر پاکستانی فوج کی سربراہی میں تیل و گیس تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجےمیں ایک انجینئر سمیت کمپنی کے چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔
جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئ۔
بلوچ ریپبلکن آرمی حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور واضع کرتی ہے کہ بلوچ وسائل کو بلوچ قوم کے منشاء کے بغیر کسی کو بھی لوٹنے کی اجازت نہیں اور ہم باہر کی کمپنیوں کو تنبیح کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں بلوچ وسائل کے لوٹ مار میں پاکستانی فوج کا ساتھ نہ دیں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائیگا۔بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔ سرباز بلوچ