ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) نواحی علاقے کوڑدان میں سانپ کے ڈسنے سے ایک خاتون اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں جس کی شادی ہفتہ قبل ہی ہوئی تھی۔
مقامی لوگوں کے مطابق زہریلے سانپ کے ڈسنے سے خاتون کو فوری طور پر ڈیرہ بگٹی شہر منتقل کردیا گیا تاہم شہر کے ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور انجکشن کی عدم دستیابی پر متاثرہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔


