ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق فہد ولد ڈوٹا موندرانی بگٹی کو پاکستانی فوج نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے شاہ علی کالونی سے 15 مئی کے دن جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
یاد رہے کہ سوئی میں پچھلے تین ہفتوں کے دوران پچاس سے زائد نوجوانوں کو پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی نے سرفراز مسوری کی ایما پر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔