یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی سے ایک لیویز اہلکار سمیت 8 قابض فورسز اہلکار...

ڈیرہ بگٹی سے ایک لیویز اہلکار سمیت 8 قابض فورسز اہلکار اغوا

ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی سے سات سیکیورٹی اہلکاروں کو نامعلوم افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے اہلکار نام نہاد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ذاتی محافظ تھے، جنہیں بعد ازاں قابض سیکیورٹی فورسز کے ادارے میں بھرتی کیا گیا ۔ ان افراد کا تعلق سرفراز بگٹی کی سابقہ نجی ملیشیا سے بتایا جاتا ہے، جسے سرکاری حیثیت دے دی گئی تھی۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی لیویز حکام کا کہنا ہے ایک لیویز اہلکار کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے ۔

مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز