ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاف سے پاکستانی فوج، خفیہ ایجنسیوں اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے آپریشن کرتے ہوئے باپ کو 2 بیٹوں سمیت 5 بگٹی بلوچ فرزندوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
پاکستانی فورسز نے ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ مقامی آبادی کے گھروں پر حملہ آور ہوکر خواتین و بچوں کو زدوکوب بھی کیا ہے۔
جبری طور لاپتہ کیے جانے والوں میں ظہور ولد نور حسن بگٹی، دلاور ولد زرین بگٹی، احمد علی ولد دلاور بگٹی، نواز علی ولد دلاور بگٹی، خالد ولد گل حسن بگٹی اور جلال ولد لال خان بگٹی شامل ہیں۔