دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی سے شہید نواب اکبر بگٹی کی تصویر شیئر کرنے پر...

ڈیرہ بگٹی سے شہید نواب اکبر بگٹی کی تصویر شیئر کرنے پر 70 افراد گرفتار

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) شہید اکبر خان بگٹی کے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے 70 بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اطلاعات کے مطابق تشدد سے بہت سے نوجوان زخمی ہوئے۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیل سوئی میں آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے ستر سے زائد بگٹی نوجوانوں کو اغوا کر کے اپنے دفتر لے گئے ۔

ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ انھوں نے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے مناسبت سے سوشل میڈیا پر ان کے تصاویر شئیر کیئے۔

تمام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان سے شہید نواب اکبر خان بگٹی کے تصاویر ڈلیٹ کروائے اور پھر لڑکوں کو چھوڑ دیا گیا تاہم چند نوجوان اب بھی آئی ایس آئی کی حراست میں ہیں۔

دوسری جانب بی آر پی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ‏یہ پاکستانی فورسز کی بھول ہے اگر وہ سمجھتے ہے کہ تشدد کے زریعے ہمارے دلوں سے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی محبت کو مٹا سکیں تو یہ انکی بڑی بھول ہے۔

علاوہ ازیں شہید اکبر خان بگٹی کے 17 ویں برسی پر صحبت پور اور دیگر علاقوں ہفتہ کے دن دکان بطور احتجاج بند رہے احتجاج کا کال صحبت پور کے ہندو برادری پنچایت بھگوان داس اور دیگر تنظیموں، نے دی تھی جس کی وجہ سے شہر کا کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز