جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی علاقے زین کوہ میں مسلح افراد نے گیس کے چار...

ڈیرہ بگٹی علاقے زین کوہ میں مسلح افراد نے گیس کے چار کنؤں کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زین کوہ کےمیں مسلح افراد نے گیس کے چار کنوؤں کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زین کوہ کے علاقوں بوڑی ٹیڑھ، تھنگ اوٹغ اور سید قلات میں مسلح افراد نے چار گیس کے کنوؤں پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ ایک اور کاروائی میں مسلح افراد نے زین کوہ کے علاقے سوری کھنڈغ میں قائم سکیورٹی فورسز کے کمیپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ بھی کیا ہے۔

زرائع کے مطابق راکٹ حملوں کے نتیجے میں کیمپ کے مخلتف حصوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ذرائع کے مطابق قابض فوجی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز