ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی بیھ لوٹی کے علاقے میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی زرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ان واقعات میں ملوث اکثر ملزمان قانون سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔