شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی قابض فورسز خفیہ اداروں نے 11 افراد کو جبری لاپتہ...

ڈیرہ بگٹی قابض فورسز خفیہ اداروں نے 11 افراد کو جبری لاپتہ کردیا

ڈیرہ بگٹی( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں پاکستان کی آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی نے ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ میں چھاپوں کے دوران 11 افراد کے قریب افراد کو جبری لاپتہ کر دیا ۔ جبری لاپتہ افراد کی شناخت وسیم ولد شریف بگٹی،محمد جان ولد رحیم بگٹی،محمد حسین ولد شاہ زین بگٹی کلیرو ولد لیوی بگٹی ،علی حسین ولد حاجی بگٹی، عبدالستار ولد کہور خان بگٹی، بلخ شیر ولد تاج محمد بگٹی،عطا محمد ولد علی بیگ بگٹی، نواب خان ولد مور خان بگٹی، صدیق ولد شیر محمد بگٹی اور گلزار ولد شازو بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے ۔

مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکار غیر قانونی طور پر شہریوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کر رہے ہیں اور ان پر نواب براہمداغ بگٹی کے حمایتی ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔ بعد ازاں حکام مقامی ڈیتھ اسکواڈز یا وڈیروں کے ذریعے کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مغویوں کو رہا کیا جا سکے۔
جو لوگ تاوان ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ رہا ہو جاتے ہیں، جبکہ جو ادا نہیں کر پاتے انہیں برسوں تک حراست میں رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز