ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی میں بگرا کالونی، اور بگٹی کالونی میں قابض پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے جہاں لوٹ مار کی گئی اور خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پانچ افراد کو جبری گمشدگی کا بھی نشانہ بنایا گیا جن کی شناخت لاکرم ولد منشی بگٹی، احسان ولد شریف بگٹی، ابراہیم ولد رستم بگٹی، ماندھا بگٹی ولد اٹل بگٹی، اور ان کے بھتیجے نور دین ولد مرحوم زُنو بگٹی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی فوج نے سوئی کے تحصیل کے بھرے بازار سے جی ٹی اے ڈیرہ بگٹی کے صدر ماسٹر غوث بخش بگٹی کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔


