پنجشنبه, نوومبر 21, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں قابض فوجی کیمپ پر حملے اور اہلکاروں کو ہلاک...

ڈیرہ بگٹی میں قابض فوجی کیمپ پر حملے اور اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی آر اے

ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ، ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر میں حال ہی میں قائم کیے گئے پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر شدید حملہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرمچاروں نے کیمپ کی دو حفاظتی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں، چبدر، لوپ سہرانی، اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فورسز کی موجودگی کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں قابض فورسز مبینہ طور پر آپریشن کی غرض سے داخل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز