ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
سوئی کے علاقے کچی کینال کی تین نمبر شاخ پر مقیم درجنوں لوگوں کے گھروں کو نظر آتش کیا جا رہا ہے، جبکہ لنجو، سغاری، اور رئیس توخ میں مسلسل آبادیوں پر مارٹر گولے برسائے جا رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق ان کے گھروں پر چھوٹے ڈرون طیاروں سے بھی مارٹر گولے گرائے جا رہے ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سغاری میں قابض پاکستانی فوج نے خان محمد بگٹی کے گھر پر چھوٹے ڈرون طیارے سے ایک مارٹر گولہ گرایا، جس کے نتیجے میں وہ خود، ان کی اہلیہ، اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں دن سے جاری مسلسل فوجی جارحیت اور راستوں کی بندش کے باعث علاقے میں خورد و نوش کی اشیاء کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔