جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی و سوراب میں 7 افراد قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں...

ڈیرہ بگٹی و سوراب میں 7 افراد قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء 

ڈیرہ بگٹی،سوراب (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی و سوراب میں قابض پاکستانی فوج نے 7 افراد کو جبری طور پر اغواء کرنے کے بعد فوجی ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ سے فوجی بربریت کے دوران خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد ریاستی عقوبت خانوں منتقل کردیا ہے۔

اغواء ہونے والے افراد کی شناخت بہارو ولد پائند بگٹی، کھنڈو ولد باری بگٹی، علی مراد ولد میندو بگٹی، لیاقت ولد یارا بگٹی، حیدر ولد یارا بگٹی اور انگلی ولد پھوگو بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء سوراب میں پاکستانی فورسز نے چند دن قبل چھاپہ مار کر محمد شریف کو جبری طور پر اغواء کیا تھا،جبکہ گذشتہ روز اس کے دکان پہ بھی چھاپہ مار کر محمد شریف کے بیٹے سمیع اللہ کو بھی اغواء کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز نے سوراب کے متعدد علاقوں میں ناکہ لگایا ہوا ہیں۔ جہاں درجنوں لوگوں کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں تواتر کے ساتھ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے بلوچستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک عشرے سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز