ڈیرہ غازیخان(ہمگام نیوز ) ہمارے نماہندے کی اطلاعات کے مطابق آج آج صبح 10 بجے پاکستانی فوج کے میزائل ٹیسٹنگ پراجیکٹ کے سرکاری اہلکاروں نے ڈیرہ غازیخان کے علاقہ ماڑی کے مضافاتی علاقہ چوکسٹھ میں میزائل کا ٹیسٹنگ پوائنٹ چھمبڑی اور کھلیری کے درمیانی علاقہ میں ایٹمی ہتھیار لے جانے والے خطرناک میزائل کا ٹیسٹ کیا ہے۔جس کی وجہ سے یہ میزائل اپنے اصل ہدف سے 14 کلومیٹر دور جاکر گرا یے،جس کے نتیجے جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور میزائل کے ٹکڑوں کی وجہ سے 6 افراد کے شدید زخمی ہونے اور بہت سے مال مویشیوں کے زخمی و ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہے۔زخمیوں کو فورا پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹروں میں ڈال کر نامعلوم مقام اس خدشے کی بنا پر منتقل کیا گیا،تاکہ یہ بات میڈیا تک نہ پہنچ پائے، واضع رہے آج کے دن یہ میزائل ٹیسٹ ڈیرہ غازی خان کے تین میزائل پراجیکٹس(دالان،بھاٹی،الفرید خفیہ ایئر بیس) سے یہ شائین 2میزائل فائر کئے گئے ہیں،یاد رہے یہ علاقہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ اور پھیلاوغ،بارکھان کے علاقے رکنی،راجن پور اور فورٹ منرو کے جنکشن کے قریب واقع ہے۔