دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںڈیرہ غازی خان میں فورسز پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے:بی...

ڈیرہ غازی خان میں فورسز پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے:بی ایل اے

ڈیرہ غازی خان (ہمگام نیوز) محاذ آزادی پر سر گرم آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چھتر میں ایف سی اہلکاروں کی چوکی پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بلوچ سرمچاروں نے ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ اور ہمارے یہ حملے بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی اور بلوچ قومی واک و اختیار کے حصول تک جاری رہینگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز