شال( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں نامعلوم افراد نے تشدد اورفائرنگ کرکے خواتین سمیت3افراد کو قتل کردیا۔جبکہ ژوب روڈ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ شرقی ابڑو محلہ میں شوہر نے تشدد کرکے اپنی بیوی(ش) کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
علاوہ ازیں کچھی پولیس تھانہ بھاگ کی حدود محموداولیاءکے قریب گزشتہ شب مبنیہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتوں سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حولاے کردیئے،اورا لگ الگ مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔
دریں اثناء ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر ویگن ڈی آئی خان سے ژوب کی جانب جا رہی تھی۔


