ڈیرہ مراد جما لی(ہمگام نیوز )بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پانی کے تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد کرکے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ فیض محمد جمالی میں اوچ پاور کے قریب پانی کے تالاب سے پولیس نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کرلی جسے شناخت کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد انہیں سردخانے میں رکھوادیا گیا ۔