برازاویل(ہمگام نیوز ) ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک جمہوریہ کونگو کے مشرق میں باغی گروپ کے حملے میں 50 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
قومی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق باغی گروپ الائنس ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان نے شمالی کیوو صوبے کے بینی علاقے میں شہریوں پر مسلح حملہ کیا۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق کئی گھروں میں لوٹ مار کرنے اور نذر ِ آتش کیے گئے اس حملے میں 50 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔
اے ڈی ایف ADF جس نے 1990 کی دہائی کے اواخر سے یوگنڈا اور DRC میں کام کرنا شروع کیا، یوگنڈا نیشنل لبریشن آرمی (NALU)، یوگنڈا مسلم لبریشن آرمی اور تبلیغی جماعت جیسی تحریکوں کے سابق ممبران کے اکٹھے ہو کر تشکیل دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ 2014 سے اب تک الائنس ڈیموکریٹک فورسز کے دہشت گردانہحملوں میں ہزاروں شہری ہلاک اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔