چهارشنبه, جنوري 1, 2025
Homeخبریںڈی آئی خان میں سمیت مختلف علاقوں میں دھند کے باعث 40...

ڈی آئی خان میں سمیت مختلف علاقوں میں دھند کے باعث 40 افراد زخمی

ڈی آئی خان (ہمگام نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان اور خوشاب میں دھند کے باعث مختلف حادثات میں 40 افراد زخمی ہو گئے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند کا راج ہے ۔

شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث بھکر روڈ پر مختلف گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، واقعہ میں 20 افراد زخمی ہوئے، دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کے مطابق دوسرا حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ صدرہ شریف کے مقام پر دو مسافر گاڑیاں ٹکراگئیں، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے علاقے خوشاب میں دھند کے باعث جہلم پل پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، واقعہ میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز