ژوب (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ژوب کے علاقے سمبازہ میں قابض پاکستانی فورسز کا دعوی ہے کہ خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے کم از کم 33 جنگجو مارے گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا دعوی ہے تقریباً 40 طالبان جنگجو جو تین گروپوں میں بٹے ہوئے تھے نے ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا سے بلوچستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی اور 33 طالبان جنگجو مارے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان ،ژوب،سمبازہ،غز نالہ میں قابض پاکستانی دشتگرد فورسز نے نے 33 افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا ہے ۔
قابض فورسز کا دعوی ہے کہ مذکورہ افراد افغانستان سے بلوچستان میں داخل ہوگئے تھے ۔


