کوئٹہ(ہمگام نیوز) آج بدھ کے روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں منظور پشتین کے قافلے پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کردی ـ
فائرنگ سے ضلعی صدر نور باچا سمیت دو سے تین افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ـ
منظور پشتین اپنے ساتھیوں سمیت مقتول ارمان لونی کی تیسری برسی کے موقع پر منعقد کئے گئے جلسے میں شرکت سے واپس آ رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ـ
پشتون تحفظ موومنٹ کے ساتھ پیش آنے والا اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ کئی مرتبہ سیکیورٹی فورسز نے انہیں چیک پوسٹوں پر روک تھام کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ـ
پشتون رہنماؤں نے اس واقعے کی پرزور مذمت کی تاہم سیکیورٹی حکام نے اس بارے اب تک کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا ـ
سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین نے کارکنوں سے ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کا حکم دیا ہے ـ