جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںژوب ; گیسٹرو وباء سے دو بچے ھلاک 6 کی...

ژوب ; گیسٹرو وباء سے دو بچے ھلاک 6 کی حالت تشویشناک ۔عوام نے احتجاج کی دھمکی دے دی

 

ژوب ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق ژوب شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی نلکوں میں گندہ پانی آنے کی وجہ سے ہیضہ کی وبا پھیل گئی ہے ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ تاحال لاعلمی اور غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ تالابوں کی عدم صفائی کے باعث شہر کے مختلف علاقے خروٹ آباد محلہ ناصر آباد محلہ نیو آبادی اپوزئی ٹاؤن شیرانی بازار گنج محلہ میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے دو بچے ھلاک جبکہ 30 بچے متاثر ہوئے ہیں اور 6 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے کہا کہ ژوب شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلّت سے عوام صاف پانی کی ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکوں میں عدم صفائی سے نلکوں میں بدبو دار پانی آتا ہے ۔ جس کی وجہ سے پورے شہر میں گیسٹرو کی وباء پھیل چکی ہے ۔ انہوں نے پرزور اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر تالابوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ اور شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلّت ختم کرکے عملی اقدامات اٹھائیں ۔ بصورت دیگر ژوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز