دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںکابل: افغان نائب صدر کے قافلے پر حملہ، متعدد افراد جاں بحق...

کابل: افغان نائب صدر کے قافلے پر حملہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے

کابل: افغان نائب صدر کے قافلے پر حملہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح نے حملے کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ایک ہاتھ معمولی جلا ہے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملک کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح کو نشانہ بنانے والے ایک دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم امراللہ صالح کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

افغان ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں جائے وقوعہ سے کالا دھواں اٹھتا ہوا دیحکھا جا سکتا تھا۔ حملے کا ہدف امراللہ صالح کا قافلہ تھا جو اس وقت وہاں سے گزر رہا تھا۔

حملے کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں افغان نائب صدر نے کہا کہ ان کا ایک ہاتھ جلا ہے۔ صالح، جو کہ طالبان کے خلاف بڑھ چڑھ کر بولتے رہے ہیں، نے اسی پیغام میں اپنے سیاسی کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

اگرچہ طالبان نے کہا ہے کہ ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب افغان حکومت اور طالبان بلآخر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے قریب ہیں۔ اب تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حملے کے تقریبا دو گھنٹے بعد جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں امراللہ صالح نے کہا کہ اس واقعے میں ان کے متعدد محافظ زخمی ہوگئے ہیں اور انھیں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ہسپتال لایا گیا ہے۔

’مجھے اور میرے بیٹے عباد اللہ جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میرا چہرہ اور بازو زخمی ہوئے ہیں۔‘

انھوں نے بتایا کہ جہاں حملہ ہوا وہاں سڑک تنگ تھی اور بہت سے لوگوں حملے کی وجہ سے کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں امراللہ صالح کے محافظوں سمیت 10 شہری ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

افغان صدر محمد اشرف غنی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ افغانستان کے دوسرے نائب صدر سرور دانش نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب سب ہی طالبان اور حکومت کے مابین امن مذاکرات کے آغاز کے منتظر ہیں، نائب صدر پر دہشت گرد حملہ امن مذاکرات کی واضح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز