پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںکابل: ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد جاں...

کابل: ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق 2 زخمی۔

 

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ افغان صوبے ننگرہار میں پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کی تکنیکی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔

گزشتہ ماہ بھی 2 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے تھے جن کے متعلق افغان حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغان حکام کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز