یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکابل: دھماکے میں سیکورٹی فورس کے 4 اہلکار زخمی

کابل: دھماکے میں سیکورٹی فورس کے 4 اہلکار زخمی

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان حملوں کے دوران 2 پولیس اہلکار اور 2 فوجی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

وفاقی پولیس کے مطابق کابل کے پولیس ضلع 16 میں وزارت پبلک ورکس کی عمارت کے نزدیک ایک بم دھماکے میں افغان نشینل آرمی کے 2 فوجی زخمی ہو گئے۔ صبح رش کے وقت ہونیوالے دھماکے میں وزارت دفاع کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

طلوع فجر سے قبل کابل کے شمالی مضافاتی علاقے کے ضلع استالف میں طالبان عسکریت پسندوں نے ایک سیکورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، یہ لڑائی 2 گھنٹے تک جاری رہی اور چوکی کو سنبھالنے والے پولیس اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز