دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکابل: راکٹ اور مارٹر حملوں میں 5 شہری جاں بحق، 20 سے...

کابل: راکٹ اور مارٹر حملوں میں 5 شہری جاں بحق، 20 سے زائد زخمی۔

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل نامعلوم افراد کی طرف سے کیے گئے راکٹ اور مارٹر حملوں میں کم از کم پانچ افغان شہری ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت صحت کے مطابق آج ہفتے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 14 راکٹ داغے گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ راکٹ حملے شہر کے چار مختلف انتظامی علاقوں میں کیے گئے۔

انہی میں سے ایک صدارت اسکوائر بھی ہے جہاں افغان نائب صدر امراللہ صالح کا دفتر واقع ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز