شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںکابل یونیورسٹی میں حملہ، 19 طلبہ جاں بحق، 22 زخمی۔

کابل یونیورسٹی میں حملہ، 19 طلبہ جاں بحق، 22 زخمی۔

 

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یورنیورسٹی میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی فائرنگ اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں 19 طلبہ جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے جس کی وجہ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

افغان میڈیا ’طلوع ‘ کے مطابق جاں بحق ہونے والے طلبہ کی تعداد 19 ہے جب کہ متعدد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور انہوں ںے کابل یونیورسٹی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل یونیورسٹی میں موجود اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع پر دیواریں پھلانگ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی لیکن اطلاعات کے مطابق متعدد اساتذہ اور طلبہ باہر نہیں نکل سکے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت یونیورسٹی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی ہو رہی تھی جب حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے۔ تقریب رونمائی میں افغان حکام اورکچھ غیر ملکی افراد شریک تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں نہ صرف دور دور تک آوازیں سنی جارہی ہیں بلکہ سیاہ دھویں کے بادل بھی آسمان پہ اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز