یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںکانگو: کوپر کی کان گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی

کانگو: کوپر کی کان گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی

کنشاسا (ہمگام نیوز ڈیسک ) نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کانگومیں کوپر کی کان کا حصہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یہ واقعہ کانگو کے صوبے لوالبا میں پیش آیا جس میں کوپر کی کان کا کچھ حصہ گر گیا جس میں فورا 36 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے آپریشن جاری ہے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ کان سوئس حکام کے ماتحت تھی جس میں کھدائی کا کام جاری تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پہلے روز 36 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد یہ تعداد بڑھتی ہوئی 43 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کانگو کی کانوں میں روزانہ تقریباً دو ہزار کے قریب افراد کام کرتے ہیں جہاں قیمتی اشیاء کو ڈھونڈا جاتا ہے، مزدوروں کی طرف سے اکثر سہولیات کے فقدان کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز