کوہلو( ہمگام نیوز) کاہان میں قابض پاکستان آرمی کی بربریت ، دو بلوچ فرزندوں کو شہید کرنے کے بعد گھر کے تمام خواتین و بچوں کو اغواء کرلیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاہان کے علاقے سارتاف میں قابض پاکستان آرمی کی جارحیت سے شفیع شیرانی اور بند علی شیرانی شہید ہوئیں جبکہ ساتھ ہی قابض پاکستان آرمی کے درندہ صف اہلکاروں نے شہید ہونے فرزندوں کی گھروں میں لوٹ مار کے بعد 15کے قریب خواتین و بچوں کو اغواء کرلیا ، واضح رہے کہ شفیع شیرانی کے بیٹوں زمان خان ، سارنگ خان ، مبارک اور جلاو کو دو ماہ قابض پاکستان آرمی نے شہید کیا تھا