کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز صبح تقریباً دس بجے کاہان اور کوہلو کے درمیان سورین کہور چھپی کچ کے علاقے میں پاکستان آرمی کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں دواہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے. اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. ترجمان نے کہا کہ اس علاقے میں گزشتہ کئی روز سے آرمی اہلکار قافلے کی شکل میں گشت کرتے ہیں اور عموماً موٹر سائیکل سوار اہلکار قافلے کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں.گزشتہ روز کے ریموٹ بم حملے میں فوجی گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا.جس میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی زد میں آکر زخمی ہوہے. آزاد بلوچ نے کہا کہ ایک اور حملے میں 13 نومبر کو سہ پہر چار بجے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چھتری میں ایک چوکی کے نزدیک میدانی علاقے میں گشت پر نکلے اہلکار کو ہمارے ساتھیوں نے نشانہ بنایا. اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد ہمارے ساتھیوں نے ان کا اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا اس حملے کی بھی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.