شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںکاہان: فائرنگ سے 3 سالہ بچہ جاں بحق، عظیم لوہارانی زخمی

کاہان: فائرنگ سے 3 سالہ بچہ جاں بحق، عظیم لوہارانی زخمی

کاہان(ہمگام نیوز) کاہان کے علاقے میں عظیم لوہارانی کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 اس واقعے میں شاہنواز کا تین سالہ بیٹا گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ عظیم خان لورہانی خود بھی شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو منتقل کیا جا رہا ہے،جہاں اُنہیں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

تاحال فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز