کاہان: (ہمگام نیوز ) مقامی ذرائع کے مطابق نام نہاد انتخابی ٹیم مسلح افراد کی مسلسل حملوں کی وجہ سے کاہان نا پہنچ سکا۔
کاہان میں چھوتی مرتبہ ہونے والے نام نہاد انتخابات ایک مرتبہ پھر سے ناکامی کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آج کاہان میں قابض پاکستان کی جانب سے انتخابات ہونے جارہے تھے،جس میں عملہ ان کی حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں ایف سی اور لیویز اہلکاروں مامور کیئے گئے تھے تاہم اس باوجود نام نہاد انتخابی عملہ کاہان نا پہنچ سکا، نام نہاد انتخابات معطل ، تمام عملہ واپس ہوگیا۔
یاد رہے کہ کاہان وہ واحد علاقہ جہاں پر اس مرتبہ ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔
بلدیاتی انتخابات ہوں ، یا جنرل الیکشن ہوں ،تمام تر کے نام نہاد انتخابات کاہان میں بری طرح ناکامی کے شکار ہوئے۔
مذکورہ انتخابات کے حوالے سے کچھ روز قبل بی ایل اے کی جانب سے وارننگ دیا گیا تھا کہ بی ایل اے کسی قسم کا ریاستی انتخابات ہونے نہیں دیگا ، علاقے میں داخل ہونے والے اپنے زمہ دار خود ہوں گے۔
گزشتہ روز گل خان نامی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ ہلاک کیا گیا جو نصیب اللہ مری کے پیرول پر علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ کا رول ادا کر رہا تھا۔
مخماڑ اور نساؤ پولنگ سٹیشنز پر کل اور آج متعدد راکٹ لانچرز دائے گئے۔
مزید آج صبح کے وقت چنگیز مری کے بھیجے گئے کارندوں پر ناہڑ کوٹ پر بم حملہ کیا گیا جس میں کارندوں کی گاڑی بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
جس کی وجہ سے تمام نام نہاد انتخابی عملہ ماہڑ کوٹ سے آگے نا جاسکی، مسلح افراد کی جانب سے دیئے گئے وارننگ کی وجہ سے ڈی سی کوھلو نے عملہ واپس بلا لیا۔
یاد رہے کہ بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کاہان میں ہونے والے تمام حملوں کی زمہ داری قبول کی۔ ساتھ وارننگ دیا کہ علاقہ بی ایل اے کے سرمچاروں کے قبضے میں ہے، نام نہاد انتخابات کے حوالے سے جو بھی علاقے میں داخل ہوگا، اپنا زمہ دار خود ہونگے۔