دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکاہان میں پاکستانی فوج کی جارحیت، مال مویشیوں کی لوٹ مار کے...

کاہان میں پاکستانی فوج کی جارحیت، مال مویشیوں کی لوٹ مار کے ساتھ بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی

کاہان میں پاکستانی فوج کی جارحیت،مال مویشیوں کی لوٹ مار کے ساتھ بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی

کاہان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کے پاکستانی فوج نے بروز منگل کوہستان مری کاہان کے علاقے سخین اڑیندانی میں دو بلوچ فرزندوں گل احمد مری سلطان زئی ولد نصیب ھان مری تاغمان جمشیرزئی ولد محمد خان مری کو جبری گمشدہ کر کے کاہان کے فوجی کیمپ میں منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کے فیملی زرائع نے مزید بتایا پاکستانی فوج نے مزکورہ علاقوں سے مری باگیاں (چرواہوں) کے گھروں پر جارحیت کرتے ہوئے چھاپہ مار کر وہاں سے 200 کے قریب بکریوں اور 8 گائے لوٹ کر لے گئے ہیں۔

متاثرہ لوگوں کے خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے موٹر سائیکل پر سوار لوکل ڈیتھ اسکواڈ کے ہمرا لاؤ لشکر کے ساتھ کے گھروں پر حملہ کیا، مال و مویشیوں کے لوٹ مار کے بعد گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

واضع رہے ان علاقوں میں رہائش پزیر عوام کی زریعئہ معاش کے حوالے سے زیادہ انحصار لائیو اسٹاک سے وابستہ ہے،پاکستانی فوج نے ان غریب نہتے مری بلوچوں کی مال مویشیوں کی لوٹ مار ان کی معاشی قتل کے برابر ہیں۔

فیملی زرائع نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی ریاست کے جبر و سفاکیت کا نوٹس لیتے ہوئے محکوم بلوچوں کی حمایت کریں۔ تاکہ مظلوم بلوچوں کو پاکستان کے ریاستی دہشتگردی سے سے نجات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز